بھارتی صحافی جتیش پلائی نے پاکستان کے پُرکشش اداکار فواد خان کو اُن کی سالگرہ کے موقع پر مبارکباد دی اور اپنی محبت کا اظہار کیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایڈیٹر آف فلم فیئر جتیش پلائی نے فواد خان کے شہرہ آفاق ڈرامے ’زندگی گلزار ہے ‘ کے کلپ شیئر کئے۔ انہوں نے فواد خان کی تصویریں بھی شیئر کیں۔
تصویروں کے طویل کیپشن میں انہوں نے فواد سے اپنی محبت کا اظہار کرتےہوئے سالگرہ کی مبارکباد دی۔
یاد رہے کہ فواد خان کو ناصرف پاکستان بلکہ سرحد پار بھی پسند کیا جاتا ہے۔
بالی ووڈکے بڑے بڑے ستاروں کو مات دیکر فواد آج اس جگہ پر ہیں جہاں تک پہنچنا ہر اداکار کا خواب ہوتا ہے۔
بالی ووڈ میں انہوں نے اے دل ہے مشکل، خوبصورت اور کپور اینڈ سنز جیسی ہِٹ فلموں میں اپنی جانداری اداکاری سے مداحوں کے دل جیتے۔