پْر کشش شخصیت،رعب دار آواز اور جاندار اداکاری کے ذریعے انتہائی کم وقت میں راتوں رات سپر اسٹار بن جانے والے اداکار فواد خان 38برس کے ہوگئے۔
ڈرامہ سیریل ہم سفر سے کامیابیوں کی بلندیوں کو چھونے والے فواد خان نے اپنی اداکاری کے جوہر بکھیرتے ہوئے نہ صرف پاکستانیوں سے داد حاصل کی بلکہ ہمسایہ ملک کے باسیوں کو بھی اپنا دیوانہ بنا ڈالا۔
فواد کا جادو و ʼزندگی گلزار ہےʼ کے ذریعے ہندوستانی شائقین پر طاری ہوا اور فلم ʼخوبصورتʼ کے ذریعے یہ شرمیلا اور کم گو پاکستانی اداکار بھارت میں راتوں رات اسٹار بن کر جگمگانے لگا۔
فلم خوبصورت کی کامیابی کے بعدفواد خان نے کپور اینڈ سنز اور اے دل ہے مشکل میں اپنی اداکاری سے شائقین کے دل جیت لیے۔
گذشتہ کچھ عرصے سے بھارت میں جاری انتہا پسندی اور عدم برداشت کی وجہ سے فواد خان بالی ووڈمیں کوئی فلم نہیں کررہے ہیں تاہم ان کی آنے والی فلموں میں پاکستانی فلم مولاجٹ ٹو سرفہرست ہے۔