جمعیت علماء اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم اس جعلی پارلیمنٹ کو قانون بنانے کاحق نہیں دے سکتے۔
کراچی میں الیکشن کمیشن سندھ کے دفتر کے باہر اپوزیشن جماعتوں کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سر براہ جے یو آئی (ف) نے کہا کہ سپریم کورٹ نے پارلیمنٹ کو آرمی چیف کے تقرر کے لیے قانون سازی کا حکم دیا ہے، مگر ہم جعلی پارلیمنٹ کو اس حساس ترین قانون سازی کا حق نہیں دے سکتے۔
انہوں نے کہا کہ ضروری ہے کہ موجودہ اسمبلیوں کو تحلیل کرکے نئے انتخابات کرائے جائیں۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اس حکومت نے ادارے تباہ کردیے، لوگوں کو بیروزگار کردیا۔
انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت ڈوب رہی ہےاور یہ عیاشیاں کررہےہیں جبکہ عوام کو اشیاء خور و نوش دستیاب نہیں اور یہ کہتے ہیں کہ ٹماٹر 17 روپے کلو ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آبادکے آزادی مارچ نےان کی جڑیں کاٹ دی ہیں ہم عوام کے قانونی اور آئینی حق کا تحفظ کریں گئے۔