• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینک ایف بی آر کو معلومات فراہم کرنے کیلئے تیار

بینک ایف بی آر کو معلومات فراہم کرنے کیلئے تیار


چئیرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) شبر زیدی کا کہنا ہے کہ تمام بینک ایف بی آر کو معلومات فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔

شبرزیدی نے کہا کہ ماہانہ 2 لاکھ روپےیا اس سے زیادہ کا کریڈٹ کارڈ بل ادا کرنے والوں اور یومیہ 50 ہزار روپے سے زیادہ کیش نکلوانے والوں کا ڈیٹا فراہم کیا جائے گا۔

چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ بینکوں نے ایف بی آر کو معلومات فراہم کرنے سے متعلق تمام مقدمات واپس لے لیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ پاکستان بینک ایسوسی ایشن اور تمام بنکوں کے صدور سے مفاہمت کے بعد کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بینکس کی طرف سے کسی بھی اکاونٹ سے ماہانہ 10 لاکھ روپے یا اس سے زیادہ ٹیکس کٹوتی کے حامل افراد کی معلومات بھی دی جائیں گی، جبکہ 1 ماہ میں 1 کروڑ روپے یا اس سے زیادہ رقوم جمع کرانے والوں کے کوائف بھی دیے جائیں گے۔

تازہ ترین