• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماہ نور بلوچ نے اپنی خوبصورتی کے راز بیان کردیے

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ماہ نور بلوچ پاکستان کی خوبصورت ترین اداکاروں میں شمار ہوتی ہیں۔49 سالہ ماہ نور بلوچ پاکستان کے کئی کامیاب ڈراموں سے وابستہ رہیں، جن میں ’میرا سائیں 2‘ اور ’نور بانو‘ شامل ہیں۔لوگوں کو یہ بات جان کر بے حد حیرت ہوتی ہے کہ ماہ نور نانی بھی بن چکی ہیں تاہم انہیں دیکھ کر ایسا بالکل نہیں لگتا۔سوشل میڈیا پر ماہ نور بلوچ کی تصاویر دیکھ کر شائقین سمجھ نہیں پاتے کہ آخر ماہ نور بلوچ پر بڑھتی عمر کے اثرات واضح کیوں نہیں ہورہے۔اداکارہ ایسی کسی جادو کی وجہ سے نظر نہیں آتی بلکہ وہ ایسی پرکشش نظر آنے کے لیے بےحد محنت کرتی ہیں۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے ماہ نور نے آج بھی اتنی خوبصورت نظر آنے کے کچھ راز بیان کیے۔اداکارہ ہر رات سونے سے قبل اپنے چہرے کو اچھی طرح صاف کرتی ہیں اور ان کے لیے دھوپ میں نکلنے سے قبل سن بلاک کا استعمال نہایت ضروری ہے۔ماہ نور بلوچ نے بتایا کہ وہ اچھی جلد کے لیے زیادہ سے زیادہ پانی پیتی ہیں، اچھی صحت کی ادویات کا استعمال کرتی ہیں اور ہر روز کم سے کم 30 منٹ کی ورزش کرتی ہیں۔ماہ نور نے روزانہ یوگا کرنے پر بھی زور دیا۔اگر بات کھانے کی کی جائے تو خود کو روکنا کافی مشکل ہے لیکن ماہ نور کے مطابق انہوں نے چینی اور آٹے کا استعمال بالکل ختم کردیا ہے۔وہ اپنے ناشتے اور دن کے کھانے میں دہی، سبزی اور چکن کا استعمال کرتی ہیں اور انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر صحیح لگے تو تین ماہ میں ایک بار چینی کا استعمال کرلیں۔

تازہ ترین