• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی وسط مدتی انتخابات سے قبل ایران سے منسلک ایکس اکاؤنٹس ہٹا دیے گئے

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس نے 3 نومبر کو ہونے والے امریکی وسط مدتی انتخابات سے قبل امریکی سیاست سے متعلق مباحثے کو متاثر کرنے کی کوشش کرنے والے ایران سے منسلک مشتبہ اکاؤنٹس معطل کردیے۔

ایکس کی گلوبل گورنمنٹ افیئرز ٹیم کے مطابق ایران، روس اور چین سے منسلک بیرونی اثر و رسوخ کی 3 مشتبہ کارروائیوں کے تحت 13 ہزار سے زائد اکاؤنٹس معطل کیے گئے ہیں۔

بیان کے مطابق ان نیٹ ورکس نے جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے سیاسی مواد شائع کیا اور اسے پھیلایا، جبکہ مختلف سیاسی نظریات سے تعلق رکھنے والے امیدواروں اور اہم شخصیات کو نشانہ بنایا گیا۔

ایکس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسپیم نیٹ ورکس اور اثر و رسوخ کی کارروائیوں میں ملوث عناصر کی نشاندہی اور ان کی سرگرمیاں روکنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ پلیٹ فارم کی ساکھ کو نقصان پہنچانے والے مربوط اور جعلی رویے کا سدباب کیا جاسکے۔

ایکس نے ایران سے منسلک اکاؤنٹس کی تعداد واضح نہیں کی اور نہ ہی ایران کی مبینہ کارروائی سے متعلق مزید تفصیلات فراہم کی ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید