• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک کو مزید بہتری کی امید پر مزید تباہ نہ کیاجائے، فضل الرحمان

ملک کو مزید بہتری کی امید پر مزید تباہ نہ کیاجائے، فضل الرحمان


جمعیت علمائے اسلام کےسربراہ مولانافضل الرحمان نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کی وجہ سے ملک کےبحران میں اضافہ ہورہاہے، ملک کو بہتری کی امید پر مزید تباہ نہ کیاجائے، ہمیں ملک میں اقتدار پرقابض مافیا سے جان چھڑانی ہے۔

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانافضل الرحمان نے کہاکہ ایک سال سےزیادہ عرصہ گزرگیا، ہمارےملک کےبحران میں اضافہ ہورہاہے، ملک تنزلی کی طرف جارہاہے، سب سےزیادہ تشویشناک اورخطرناک صورتحال ملکی معیشت کی ہے۔

مولانافضل الرحمان نے کہا کہ تمام ادارے ناکام ہوچکےہیں، پیداواری صلاحیت جواب دےچکی ہے، کاروباری اورتاجرطبقہ پریشان ہے،بےروزگار افراد کی تعداد لاکھوں میں پہنچ چکی ہے۔

سربراہ جے یو آئی ف نے کہا کہ لوگوں کی قوت خرید جواب دےچکی ہے، شپنگ کارپوریشن بیٹھ چکی ہے، ملک معاشی لحاظ سےبیٹھتاہےتو اس کےوجود کو برقراررکھناناممکن ہوجاتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کی نااہلی ہے یا اس کاایجنڈا ہے، خارجہ پالیسی میں ہم تنہا ہوچکے ہیں ،دوست ساتھ نہیں دےرہے۔

مولانافضل الرحمان نے کہا کہ کشمیرکامسئلہ ہماری خارجی پالیسی کی اساس تھا،کشمیر کا معاملہ نمٹادیاگیاہے، ملک میں سیاسی نظام مستحکم نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ آزادی مارچ نےپوری قوم کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا، ملک کے موجودہ نظام کو مسترد کردیاگیاہے۔

سربراہ جے یو آئی ف نے کہا کہ ملک میں بہتری نہیں آسکتی،نہ امید ہے،ملک کو بہتری کی امید پر مزید تباہ نہ کیاجائے، ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم ہرغریب شخص کی آواز بنیں گے۔

تازہ ترین