• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دو تیز رفتار موٹر سائیکلوں میں تصادم 18 سالہ نوجوان موقع پر ہلاک

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) حالی روڈ تھانے کی حدود میں آٹو بھان روڈ پر برکت بھائی ٹاؤن کے قریب دو تیز رفتار موٹر سائیکلوں میں تصادم‘ 18 سالہ نوجوان موقع پر ہلاک‘ دوسرے موٹر سائیکل سوار کی ٹانگ ٹوٹ گئی جبکہ پبن تھانے کی حدود میں زمین کے تنازعہ پر بورانو برادری کے دو گروپوں میں ہونے والے خونریز تصادم کا ایک اور زخمی اتوار کو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا اور ایئر پورٹ پولیس چوکی کی حدود سے ملنے والی نامعلوم شخص کی ہاتھ پیر بندھی پانی میں ڈوبی ہوئی لاش کی تین دن گزرنے کے باوجود شناخت نہ ہوسکی‘ خستہ حال لاش کو پولیس نے لاوارث قرار دیکر تدفین کے لئے ایدھی رضا کاروں کے حوالے کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات گئے دو تیز رفتار موٹر سائیکلوں میں تصادم کے نتیجے میں 18سالہ وقار ولد عبدالستار چانڈیو سکنہ پاکولا فیکٹری موقع پر ہلاک اور دوسری موٹر سائیکل پر سوار جواد خان شدید زخمی جبکہ پیچھے بیٹھے دو افراد معمولی زخمی ہوئے تھے۔
تازہ ترین