• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہاڑی پورہ‘ 16سالہ لڑکی کو بہلا پھسلا کر اغوا کر لیا گیا

پشاور (کرائم رپورٹر) تھانہ پہاڑی پورہ کی حدود پخہ غلام سے جواں سال لڑکی گھر سے لاکھوں کا سونا اور نقدی لیکر فرار ہوگئی۔ زرخان نے تھانہ پہاڑی پورہ پولیس کو بتایا کہ گزشتہ روز اس کی 16سالہ بیٹی (خ) جو مدرسہ میں پڑھ رہی تھی مدرسہ جانے کے لئے گھر سے نکل کر لاپتہ ہوگئی تھی۔ انہوں نے چھان بین کی تو معلوم ہوا کہ وہ گھر سے پانچ تولے سونا‘ پچاس ہزار روپے کی نقدی اور ہزاروں روپے مالیت کی چاندی بھی لیکر فرار ہوگئی ہے۔ مدعی کے مطابق اس کی بیٹی کو سلیم ولد طاہر شاہ نے کامران ٗسکول ٹیچر بہار اور دیگر ساتھیوں کی مدد سے بہلا پھسلا کر اغوا کیا ہے۔ پولیس نے ملزموں کے خلاف مقدمات درج کرکے ان کی تلاش شروع کردی ہے۔
تازہ ترین