اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔
اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کے مطابق واشنگٹن فائرنگ میں دو اسرائیلی سفارتی اہلکاروں کی ہلاکت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کے مطابق ٹرمپ اور نیتن یاہو نے غزہ جنگ پر بھی بات چیت کی۔
اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کے مطابق ٹرمپ نے یرغمالیوں کی رہائی سمیت نیتن یاہو کے غزہ کی جنگ کے مقاصد کی حمایت کی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ایران کے ممکنہ جوہری معاہدے پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔