• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میڈیا ہمارا فخر ہے، آپ لوگوں نے دنیا کو بتایا کہ ہم صرف سچ بولتے ہیں، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستانی میڈیا کی ایک مرتبہ پھر تعریف کی ہے۔

ایوان صدر میں سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ میڈیا ہمارا فخر ہے، آپ لوگوں نے دنیا کو بتایا کہ ہم صرف سچ بولتے ہیں۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مزید کہا کہ میڈیا ہمارا پلر ہے، آپ نے ہمارے ساتھ مل کر جنگ لڑی۔

خیال رہے کہ آرمی چیف عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے اعزاز سے نوازا گیا، صدر آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے آرمی چیف عاصم منیر کو ’’بیٹن آف فیلڈ مارشل‘‘ دی۔

آرمی چیف عاصم منیر کو بیٹن آف فیلڈ مارشل دینے کی تقریب ایوان صدر اسلام آباد میں ہوئی، جس میں غیر ملکی سفارت کاروں، سول اور عسکری حکام نے شرکت کی۔

صدر مملکت آصف زرداری نے کہا کہ ہماری امن کی خواہش کو کمزوری سمجھنے کی غلطی نہ کی جائے ، آج کی تقریب کا مقصد بہادر سپوتوں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔

آصف زرداری نے کہا کہ عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا اعزاز دینا قابل فخر لمحہ ہے، معرکہ حق کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر نے فرنٹ سے لیڈ کیا، دشمن کے خلاف پوری قوم اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ تھی۔

قومی خبریں سے مزید