• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیاض چوہان دوبارہ وزیر اطلاعات بن گئے

فیاض چوہان دوبارہ وزیر اطلاعات بن گئے


فیاض الحسن چوہان کو دوبارہ وزیر اطلاعات پنجاب بنائے جانے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

پنجاب کے وزیر انڈسٹریز میاں اسلم اقبال کی جانب سے اطلاعات کے محکمہ کی ذمہ داریوں سے معذرت کیے جانے کے بعد اس وزارت کو ایک مرتبہ پھر سے فیاض الحسن چوہان کو دیا گیا ہے۔

اطلاعات کی وزارت چھوڑنے سے متعلق میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا  کہ حلقے کی مصروفیات کے باعث وہ دو وزارتوں کے ساتھ انصاف نہیں کر پا رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اطلاعات کے محکمے کی اضافی ذمہ داریاں چھوڑنے کے بارے میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو اطلاع کر دی ہے۔

تازہ ترین