• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


مقتول نقیب اللّٰہ محسود کے والد محمد خان کینسر کے باعث انتقال کر گئے۔

خاندانی ذرائع کےمطابق نقیب اللّٰہ محسود کے والد محمد خان کو کینسر تھا اور وہ کچھ عرصہ سے راولپنڈی کے اسپتال میں زیر علاج تھے۔

خاندانی ذرائع کےمطابق ان کی تدفین جنوبی وزیرستان کے آبائی علاقے مکین میں کی جائے گی۔

محمد خان کے بیٹے نقیب اللّٰہ محسود  کو کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے میں قتل کر دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے:آرمی چیف کی نقیب اللہ کے والدسے ملاقات

نقیب اللہ محسود کا قتل

نقیب اللہ محسود کا قتل 13 جنوری 2017ء کو کراچی کے رہائشی علاقہ میں راؤ انوار کے پولیس انکاؤنٹر کی وجہ سے ہوا۔

یہ بھی پڑھیے:نقیب اللہ قتل کیس کا اہم چشم دید گواہ لاپتہ

نقیب اللہ محسود پر دہشت گرد ہونے کا الزام تھا جو اس  کے رشتے داروں نے رد کیا اور بعد میں ایک تفتیشی ٹیم بنی جس نے قتل کی تفتیش کی۔

تفتیشی ٹیم نے یہ فیصلہ کیا کہ محسود معصوم تھا اور اسے جعلی پولیس مقابلہ میں قتل کیا گیا۔

نقیب اللہ کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج بھی کیا گیا۔

تازہ ترین