• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی جی رینجرز کا بن قاسم ایسوسی ایشن آف ٹریڈ انڈسٹری کا دورہ


ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل عمر احمد بخاری نے پیر کو بن قاسم ایسوسی ایشن آف ٹریڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ انڈسٹری کے ممبران نے ڈی جی رینجرز سے ملاقات کی اور انڈسٹریز کے اغراض و مقاصد اور کارکردگی کے بارے میں آگاہ کیا۔

ڈی جی رینجرز (سندھ) نے کہا کہ معاشی ترقی پُرامن حالات سے مشروط ہے۔ اس ضمن میں پاکستان رینجرز (سندھ) اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے تاجروں کا اعتماد بحال کرنے اور امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر کرنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

ڈی جی رینجرز کا بن قاسم ایسوسی ایشن آف ٹریڈ انڈسٹری کا دورہ
ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل عمر احمد بخاری بن قاسم ایسوسی ایشن آف ٹریڈ انڈسٹری کے ممبران سے ملاقات کررہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں قائم ہونے والے امن میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ساتھ عوام بالخصوص تاجروں کا تعاون کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔

ڈی جی رینجرز کا بن قاسم ایسوسی ایشن آف ٹریڈ انڈسٹری کا دورہ
بن قاسم ایسوسی ایشن کے ممبران نے ڈی جی رینجرز سے شہر میں امن کی بحالی پر اظہار تشکر کیا۔

اس موقع پر بن قاسم ایسوسی ایشن کے ممبران نے رینجرز کی جانب سے شہر میں امن کی بحالی اور تاجر برادری کے لیے کیے گئے سیکیورٹی انتظامات پر اظہار تشکر کیا۔

تازہ ترین