روس کی ایک عدالت نے سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر 30 لاکھ روبل کا جرمانہ کر دیا۔
ماسکو سے خبر ایجنسی کے مطابق روسی قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کے نتیجے میں ٹک ٹاک پر یہ جرمانہ کیا گیا۔
جمعہ کو عدالت کی جانب سے عائد کیے گئے جرمانہ کی وجہ مختلف قسم کی اطلاعات دینے کے حوالے سے روسی قانون کی پابندیوں کی خلاف ورزی بتائی جاتی ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق حکام کی جانب سے ٹک ٹاک کے خلاف شکایات کی وضاحت نہیں کی گئی۔ تاہم ممنوعہ مواد ہٹانے سے انکار پر یہ جرمانہ کیا گیا ہے۔