• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہزاد اکبر کا عہدہ وزیر مملکت کے مساوی ہوگا، نوٹیفکیشن جاری

شہزاد اکبر کو وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب کے ساتھ مشیر برائے امور داخلہ بھی مقرر کر دیا گیا۔ اُن کا عہدہ وزیر مملکت کے مساوی ہوگا۔

وفاقی حکومت نےشہزاد اکبر کی از سر نو تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کے مطابق ان کا عہدہ وزیر مملکت کے مساوی ہوگا۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ گفتگو میں شہزاد اکبر نے نئی اور اضافی ذمے داریاں تفویض کیے جانے کی تصدیق کی۔

انہوں نے کہا کہ مجھے اضافی ذمے داریاں دی گئی ہیں، وزیراعظم عمران  خان کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھے ذمے داری دی۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی نے مزید کہا کہ وزیراعظم سے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی ( ایف آئی اے ) کی ری اسٹرکچرنگ پر بات ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شکایات بھی ہیں کہ ایف آئی اے لوگوں کو بے وجہ تنگ کرتی ہے جبکہ ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کی روک تھام پر توجہ دینی ہے۔

شہزاد اکبر نے آج وزیراعظم عمران خان سے نئے ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیا کے ہمراہ ملاقات کی تھی۔

تازہ ترین