• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی الیکشن، چیئرپرسن حق خودارادیت برطانیہ نے لیبر لیڈ کیساتھ انتخابی مہم کا آغاز کردیا

لیڈز ( نمائندہ جنگ ) جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت برطانیہ کی چیئرپرسن و لیبر پارٹی کی نیشنل ایگزیکٹو کمیٹی کی ممبر کونسلر یاسمین ڈار نے لیبر پارٹی لیڈر جیریمی کوربن کے ساتھ مل کر انتخابی مہم شروع کر دی۔ جیریمی کوربن کے ساتھ کونسلر یاسمین ڈار نے راچڈیل ، لیڈز ، بری کے شہروں میں لیبر امیدواروں کی مہم میں حصہ لیا اور انتخابی تقریبات میں شرکت کی۔ برطانوی انتخابات میں انتخابی مہم کے ساتھ ساتھ کشمیر مہم بھی چلائی جا رہی ہے جس کے تحت امیدواروں اور برطانوی سیاسی پارٹی کے لیڈروں کو کشمیر کی صورتحال سمجھانے اور کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کے لئے آمادہ کیا جا رہا ہے۔ کونسلر یاسمین ڈار نے لیبر لیڈر جیریمی کوربن کو مسئلہ کشمیر کے لئے کشمیری کمیونٹی اور حق خود ارادیت کے لئے جدو جہد کرنے والوں کا ساتھ دینے کی اپیل کی ۔اس موقع پرکونسلر یاسمین ڈار نے لیبر لیڈر جیریمی کوربن کے علاوہ برطانیہ کی شیڈو سیکرٹری برائے ایجوکیشن انجیلا رینئر، شیڈو وزیر خارجہ برائے سائوتھ ایشیاء لِز میکنس، شیڈو وزیر برائے امیگریشن افضل خان سابق ممبر پارلیمنٹ جیمز فریتھ سے بھی انتخابی مہم کے دوران ملاقاتیں کیں اور برطانوی انتخابات میں لیبر پارٹی کے امیدواروں کی کامیابی کے لئے حکمت عملی کے علاوہ کشمیری و پاکستان کمیونٹی کو لیبر پارٹی کے امیدواروں کی حمایت کے لئے آمادہ کرنے پر بھی غور و خوض کیا گیا ۔ دوسری جانب کونسلر یاسمین ڈار نے تمام لیبر پارٹی کے امیدواران ، شیڈو زراء ، لیبر لیڈر جیریمی کوربن سے کشمیر کی تشویشناک صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے برطانیہ کے کلیدی کردار پر بھی زور دیا ہے۔ کشمیری اپنے بنیادی حق خود ارادیت کے لئے جدو جہد کر رہے ہیں جس کو دبانے کے لئے بھارت گذشتہ کئی دہائیوں سے طاقت اور جبر کے ذریعے کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف وزریوں، نسل کشی اور اب کشمیر کی آئینی و جغرافیائی حیثیت کو تبدیل کرنے کی مذموم کوشش کر رہا ہے۔ دریں اثناء جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت یوتھ کے چیئرمین ذیشان عارف نے بھی راچڈیل میں شیڈو سیکرٹری برائے ایجوکیشن انجیلا رینئر، شیڈو وزیر کارجہ برائے سائوتھ ایشیاء لِز میکنس سے ملاقاتیں کیں اور نوجوانوں کی جانب سے لیبر پارٹی امیدواروں کی مہم میں حصہ لینے کے ساتھ ساتھ امیدواروں کو منتخب ہو کر مسئلہ کے لئے کشمیریوں کا ساتھ دینے کی اپیل کی۔
تازہ ترین