• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی برادری بھارت پر پابندیاں عائد کرے،بشیر رٹوی

مانچسٹر (غلام مصطفیٰ مغل) آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس ”تحریک کشمیر بورڈ“ برطانیہ و یورپ کے چیئرمین‘ چوہدری بشیر رٹوی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کشمیر یوں کو تحفظ دینے میں ناکام ہو چکا ہے۔ا قوام متحدہ مسئلہ کشمیر پر اپنی ہی قراردادوں کو بھول گیا۔ حکومت پاکستان کی جانب سے کشمیر کی موجودہ صورتحال پردنیا بھر میں وفود بھیجے جائیں۔ پوری قوم کا اتحاد دنیا بھر کو نظر آنا چاہئے، آزادی کشمیر میں ہی پاکستان کی بقا ہے۔ آزاد کشمیر پاکستان کی دفاعی لائن ہے، مقبوضہ وادی کی خواتین دنیا بھر اور خصوصا پاکستانیوں کی جانب دیکھ رہی ہیں۔ ہم کشمیر کی آزادی لیکر رہیں گے۔ اقوام متحدہ اپنی قرار دادوں کو بھول گیا۔مودی دنیا کا بڑا دہشتگرد ہے اور ہٹلرمودی کا کوئی حامی کشمیر میں نہیں ہے۔بھارت میں آر ایس ایس کے نظریات نافذ العمل ہیں، ہندوستان میں ایک نظریہ کی حکومت ہے جو کشمیریوں کے لیے وبال جان بنی ہوئی ہے۔ان خیالات کا اظہار اُنھوں نے مسئلہ کشمیر پر منعقدہ ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اُنھوں نے کہا کہ بھارت پر عالمی برادری کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کے جرم میں پابندیاں لگائے۔مسلم کانفرنس نے مجاہد اول کے الحاق پاکستان کے نظریہ کے مشن کو آگے بڑھایا ہے، کشمیر میں انتہا پسندوں نے ظلم و بر بریت کا میدان گرم کر رکھا ہے، مودی کی شکل میں ہندوستان کا گھناؤنا چہرہ سامنے آ گیا ہے۔بھارت میں سترہ آزادی کی بڑی تحریکیں چل رہی ہیں جبکہ پچاس چھوٹی تحریکیں موجود ہیں۔ مقبوضہ وادی میں خوراک کا بحران ہے، ظلم کا دور ہے، بھارتی فوج لوٹ مار کر رہی ہے۔ 
تازہ ترین