• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فالکرک میں گیس کی سپلائی بند،متاثرین شدید سردی میں رات گزارنے پر مجبور

گلاسگو (طاہر انعام شیخ) سکاٹ لینڈ کے قصبے فالکرک میں گیس کی سپلائی بند ہونے پر ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کو انتہائی شدید سردی میں رات بسر کرنا پڑی، متاثر ہونے والے 8ہزار گھروں میں بجلی کے ہیٹر اور کھانا پکانے کے لئے چھوٹے ککر تقسیم کئے جارہے ہیں۔ 14سکولوں اور نرسریوں کو بند کردیا گیا ہے۔ سکاٹش گیس کے انجینئرز دن رات گیس کی سپلائی بحال کرنے کے لئے کام کررہے ہیں لیکن ان کا کہنا ہے اس میں ابھی مزیدچند روز لگ سکتے ہیں انجینئر گھر گھر جاکر گیس کی سپلائی کا کنکشن بند کررہے ہیں تاکہ کسی حادثے سے محفوظ رہا جاسکے۔ سکاٹش گیس کا کہنا ہے کہ وہ پولیس اورمقامی کونسل حکام کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں تاکہ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں مہیا کی جاسکیں۔ الیکٹرسٹی والوں کا کہنا ہے کہ چونکہ لوگ کھانے اور ہیٹنگ کے لئے بجلی استعمال کررہے ہیں۔ لہٰذا لیکٹرسٹی پر بہت زیادہ بوجھ پڑ رہا ہے۔ ان کو چاہئے کہ وہ احتیاط کے ساتھ اس کا استعمال کریں مختلف رفاعی تنظیمیں گرم کھانا لوگوں کے گھروں میں پہنچا رہی ہیں۔ ان تنظیموں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بوڑھے اور کمزور اورہمسایوں کا خیال رکھیں۔
تازہ ترین