• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناقص کارکردگی پر افسروں یا ملازمین کو قبل از وقت ریٹائر کردیا جائیگا

اسلام آباد (رانا غلام قادر) معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وفاقی حکومت نے ناقص کارکردگی اور غیرتسلی بخش ریکارڈ کے حامل افسروں کو گھر بھیجنےکے لیے سول سرونٹس میں ترمیم کرکے سول سرونٹس (ریٹائرمنٹ فرام سروس) رولز 2019 متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

اس ترمیم کے تحت وفاقی ملازمین کو 60 سال کی عمر میں ریٹائرمنٹ کا حاصل تحفظ ختم ہوجائے گا اور انہیں قبل ازوقت ریٹائر کیا جاسکے گا۔ 

رولز میں ترمیم کے لیے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ورکنگ پیپر سیکرٹریز کمیٹی کے اجلاس میں پیش کیا گیا جس کی منظوری دی گئی ہے۔ 

ذرائع کے مطابق ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسروں یا ملازمین کو قبل ازوقت ریٹائر کر دیا جائے گا جس کے لیے ریٹائرمنٹ کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی۔

تازہ ترین