• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

چین کیلئے روسی گیس پائپ لائن کے تاریخی منصوبے کی تعمیر کا افتتاح

چین کیلئے روسی گیس پائپ لائن کے تاریخی منصوبے کی تعمیر کا افتتاح


کراچی (جنگ نیوز) روس سے چین کے لیے گیس کی ترسيل ممکن بنانے کے مقصد سے پائپ لائن کی تعمیر کے تاریخی منصوبے کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا۔

اس موقع پر روسی صدر پوٹن نے اپنے چینی ہم منصب شی جن پنگ کے ساتھ ایک ویڈیو کانفرنس بھی کی، جسے روسی ٹیلی وژن پر براہ راست دکھایا گیا۔

اس ویڈیو کانفرنس میں صدر پوٹن نے کہا، اس پائپ لائن کی تعمیر صرف روس اور چین کے لیے ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں توانائی کی منڈی کے لیے بھی حقیقی طور پر ایک تاریخی واقعہ ہے۔

ہزاروں کلومیٹر طویل اس منصوبے کے تحت چین کو روس سے قدرتی گیس کی فراہمی زیادہ سے زیادہ بھی 2023ء تک شروع ہو جائے گی۔

تازہ ترین