• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشتگردی الزامات کا بھارت جاپان مشترکہ اعلامیہ پاکستان نے مسترد کردیا

  اسلام آبا د(نمائندہ جنگ)سرحد پار سے دہشت گردی کے بھارتی الزامات کے حوالے سے نئی دہلی سے جاری ہونے والے بھارت جاپان کے مشترکہ اعلامیے کو پاکستان نے مسترد کرتے ہوئے جاپان سے سفارتی سطح پر اپنی تشویش اور تحفظات کا اظہار کیا ہے اور واضح کیا ہے کہ مشترکہ اعلامیے میں پاکستان کا حوالہ قطعی طور پر غیر ضروری اور بے معنی ہے۔ 

پیر کو دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے پاکستان کے خلاف بھارت کی دشمنی اور سرحد پار دہشت گردی دنیا کے علم میں ہے بھارت کی جانب سے ایسے الزامات اور بیانات درحقیقت جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے دنیا کی توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔

تازہ ترین