• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا ، دس نکاتی ایجنڈہ جاری

اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج بروز منگل کو طلب کرلیا ہے۔وفاقی کابینہ کے اجلاس کا دس نکاتی ایجنڈہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔کابینہ ملکی سیاسی، معاشی صورتحال ،گورننس کے معاملات پر غور کرے گی۔ اجلاس میں آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کیلئے قانون سازی پر مشاورت، پارلیمانی سیاست، چیف الیکشن کمشنر اور صوبائی ارکان کی تقرری کے بارے اہم فیصلے بھی متوقع ہیں۔
تازہ ترین