• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھر کے ایک ہی طر زآرائش سے کبھی کبھی دل اُکتا جاتا ہے اور دل کرتا کچھ الگ اسٹائل اپنا کر گھرکی آرائش کو نیا پن دیا جائے لیکن یہ فیصلہ کرنا بہت مشکل ہوجاتا ہے کہ یہ کام کس طر ح کریں ۔چلیں!اس ہفتے ہم آپ کی یہ پریشانی دور کردیتے ہیں۔ذیل میں آپ کو فر نچ کنٹری طرز آرائش کے بارے میں بتا یا جارہا ہے ۔ان پر عمل کرکے آپ اپنے گھر کو دو چند کرسکتی ہیں ۔

سفید لکڑی کے فرنیچر

ویسے عام طور پر زیادہ تر گھروں میں برائون لکڑی کا فر نیچر استعمال کیا جاتا ہے ۔اس کی جگہ آپ ڈائنگ ٹیبل ،کرسیاں اور دیگر فر نیچر کے لیےسفید یا دودھیا سفید رنگ کی لکڑی بھی استعمال کر سکتی ہیں ۔اس کے ساتھ کمرے کے رنگ میں بھی سفید ی کا عنصر نمایاں رکھا جاسکتاہے ۔اس طر ح کے رنگ بہت خوش گوار تاثر دیتے ہیں ۔

راٹ آئرن

اکثر خواتین کو لگتا ہے کہ راٹ آئرن کا استعمال صرف بیرونی مقامات (لان یا بر آمدے) کی حد تک ہی کیا جاسکتا ہے ۔جب کہ ایسا نہیں ہے آپ لاؤنج کےصوفے بھی راٹ آئرن کے بنا واسکتی ہیں ۔دبیز کشنز اور گدوں کے ساتھ صوفے کی نشست بہت آرام دہ اور دل کش نظر آتی ہے ۔

نیلی اور سفید پروسیلن کی کراکری

کچن کے کیبنٹ میں موجود خوب صورت کراکری کچن کی دل کشی میں مزید اضافہ کرتی ہیں اور اگریہ کراکری نیلی اور سفید رنگ کی ہوتی کچن کی خوب صورتی میں مزید اضافہ کردیتی ہے ۔پاکستان کے مختلف شہروں میںبھی حسین ظروف سازی کی جاتی ہے ۔آج کل سرا مکس سے بہت خوب صورت کراکری بنائی جاتی ہے اور ان پر ڈیزائن بھی بنائے جاتے ہیں ۔ان نفیس کراکری میں برنیاں ،جگ ،پیالے ،طشتریاں اور کٹورے اور چائے کی پیالیاں اور دیگر طرح کی ورائٹی بھی موجود ہوتی ہے ۔

کچن کی آرائش

یہ دوراسمارٹ ٹیکنالوجی کا ہے ،اسی لیے ا ب کچن میں انقلابی طرز کو اپنا تے ہوئے LED لائٹس لاگئی جارہی ہیں اور انہیں لائٹوں کی مناسبت سے کچن میں رنگ بھی کرایا جا تا ہے اور اسی رنگ سے ملتے جلتے رنگ کا کیبنٹس بھی بنوائے جاتے ہیں۔اگر آپ کا کچن چھوٹاہے تو اس میں پر یشانی کی کوئی بات نہیں ہے ،آ پ اس میں دودھیا رنگ مثال کے طور پرہلکا گلابی ،آسمانی ،کریم، خاکی اور مکمل سفید رنگ سے کیبنٹس بناواسکتی ہیں ۔ اس سے آپ کا چھوٹا سا کچن بھی خوب صورت و دل کش لگے گا ۔اس مخصوص طرز آرائش میں بھی راٹ آئرن استعمال کیا جاسکتا ہے ۔

فرنچ کنٹری بیڈ روم اسٹائل

بیڈروم وہ واحد جگہ ہوتی ہے جہاں انسان سب سے زیادہ پُر سکون ہوتا ہے اور اس کی آرائش بھی اپنے شوق کی مناسبت سے کرتا ہے ۔لیکن فر نچ کنٹری طرز آرائش بھی دیدہ زیب ہوتی ہے ۔اس طرز آرائش میں گہرے رنگوں کی آمیزش نہیں کی جاتی ۔دبیز گدوں اور پردوں سے آراستہ بستر اور اس پر جالی دار کپڑے کی جھالروں سے کی جانے والی سجاوٹ دیکھنے میں بہت پُر آسائش اور آرام دہ لگتی ہے ۔ 

بعض خواتین پر نٹڈ پھول بوٹے والے پیٹرن پسند نہیں کرتی ،ان کو زیادہ تر ایمبرائیڈری کے دیدہ زیب ڈیزائنز اچھےلگتے ہیں۔فرنچ کنٹری ڈیزائن میں پرنٹڈ اور ایمبرائیڈری دونوں ڈیزائن کی چادریں چلتی ہیں اور یہ دیکھنے میں بھی حسین لگتی ہیں ۔

گھر کے داخلی راستے

فرانس میں لوگ فانوس اور پنڈولم گھڑی بہت پسند کرتے ہیں۔اینٹیک فرنیچر دُکانوں پر یہ گھڑی آسانی سے مل جاتی ہے ۔یہ گھڑی روایتی گھڑیوں کے مقابلے میں تھوڑی مختلف ہوتی ہے ۔یہ گھڑی گھر میں داخل ہونے والوں کو بہت اچھا تاثر دے گی اور ساتھ ساتھ گھر کی خوب صورتی میں بھی اضافہ کرے گی ۔

تازہ ترین