• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معذور افراد کا عالمی دن


پاکستان سمیت دنیا بھر میں معذوروں کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے۔

یہ دن منانے کا مقصد دنیا بھر میں معذوروں کو درپیش مسائل اجاگر کرنا اور معاشرے میں ان افراد کی افادیت پر زور ڈالنا ہے۔

اس دن کی مناسبت سے دنیا بھر میں مختلف سیمینارز اور ورکشاپس کا اہتمام کیا جائے گا جن میں لوگوں کو اس بات پر قائل کیا جائے گا کہ وہ معذور افراد کی ضروریات پوری کرنے کے لئے مثبت کوششیں بروئے کار لائیں۔

واضح رہے کہ معذوروں کا عالمی دن اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں 14 اکتوبر 1992 کو منظور ہونے والی قرار داد نمبر47/3 کے تحت ہر سال3 دسمبر کو منایا جاتا ہے۔

تازہ ترین