• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوجوان اداروں کیخلاف پراپیگنڈہ ناکام بنانے کیلئے اتحاد کا بیانیہ عام کریں

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے صدر پروفیسرڈاکٹر احمد یوسف احمد الدرویش نے کہا ہے کہ پاکستانی معاشرے کو جنونی انتہاءپسندی اور جملہ تعصبات سے نجات دلانے کےلئے سوشل میڈیا کا کردار بڑی اہمیت کا حامل ہے، سوشل میڈیا کے مثبت استعمال کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے پاکستان کا ماحول خراب کرنیوالے جنونی عناصر کی حوصلہ شکنی کرنا ہوگی جس کےلئے ضروری ہے کہ پاکستان کے تعلیم یافتہ نوجوان سوشل میڈیا پر اپنے پاک وطن کے اداروں کیخلاف ہونیوالے شرانگیز پراپیگنڈہ کو ناکام کرنے کےلئے امن و اتحاد کے جوابی بیانیہ کا پرچار کریں اور پوری دنیا کویہ باور کرائیں کہ پاکستان ایک امن پسند اور مہذب قوم کا ملک ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے شعبہ اسلامک ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے زیراہتمام منعقد ہونیوالی دوروزہ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس دو روزہ تربیتی ورکشاپ کے دوران مجموعی طور پر 8 تعارفی سیشن منعقد ہوئے جن میں طلباءکی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تعلیم و تربیت کے ذریعے نوجوانوں کو عصر حاضر کے تقاضوں کے عین مطابق شاہراہ ترقی پر گامزن کرنے کے موضوعات پر منعقد ہونیوالی اس اہم ورکشاپ کا مقصد نوجوانان پاکستان ایجنڈہ کو اجاگر کرکے ایک جامع معاشرہ کی تشکیل نو کیلئے نوجوانوں کے تعمیری کردار کو اجاگر کرنے کیلئے انہیں سوشل میڈیا پر جاری نظریاتی بحث کے بارے میں مفصل آگاہی دینا تھا۔

تازہ ترین