• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان پبلشرز اور بک سیلرز ایسوسی ایشن کے تحت 15ویں کتب میلے کا افتتاح وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ جمعرات05 دسمبر کو کریں گے۔ یہ کتب میلہ ایکسپو سینٹر مین پانچ روز تک جاری رہے گا جس مین پانچ لاکھ سے زئاد افراد شرکت کریں گے کتب میلے میں 330 سے زائد اسٹالز لگائے جائیں گے اس بات کا اظہار منگل کو کراچی کتب میلے کے کنوینر وقار متین نے منگل کو مقامی ہوٹل میں ہونے والی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پاکستان پبلشرز اور بک سیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عزیز خالد ، کنوینر وقار متین خان،ڈپٹی کنوینر نا صر حسین، ندیم مظہر، ایم۔ اقبال غازیانی، اقبال صالح محمد، ندیم اختر، کامران نورانی، اور سلیم عبدالحسین بھی موجود تھے۔ وقار متین نے کہا کہ اس عالمی کتب میلے میں 17 ممالک کے تقریباً 40 ادارے حصہ لے رہے ہیں جبکہ پاکستان بھر سے 136 نامور پبلشرز بھی اپنے اسٹال لگائیں گے۔ منتظمین کے مطابق اس سال چار لاکھ سے زائد افراد کی آمد متوقع ہے۔

تازہ ترین