• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ ،نومبر میں1001مقدمات کا فیصلہ

ملتان (سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل آفس کا اجلاس ہوا جس میں تمام سرکاری لاء افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے بتایا گیا کہ لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے گزشتہ ماہ کے دوران 1001 مقدمات کا فیصلہ کیا، جن میں 896 رٹ درخواستیں بھی شامل تھیں، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ملتان ایم رمضان خالد جوئیہ کے مطابق محمد اورنگزیب خان اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل نے 136 معاملات کو نمٹانے میں عدالت کی معاونت کی،اے اے جی عزیزالرحمان خان نے 55، چوہدری ذوالفقار علی سدھو نے 257 کیسز میں معاونت کر کے ریکارڈ قائم کیا، اسی طرح محمد شاہد ریاض نے 168، امجد علی انصاری نے 175، محمد ایوب بزدار نے 52، احمد ندیم گھیلا نے 72، اظہر سلیم کملانہ نے 14 اور ملک شوکت محمود ماڑھا نے 102 کیس میں فاضل عدالت کی معاونت کی۔
تازہ ترین