راولپنڈی (نمائندہ جنگ)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نےکہا ہے کہ چیف آف آرمی اسٹاف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے قانون سازی کیلئے ہمیں مطلوبہ سادہ اکثریت دستیاب ہے، تنہا یہ کام کر سکتے ہیں ،آئندہ 6ماہ بہت اہم ہیں اور اس میں کوئی شک نہیں کہ ایکسٹینشن ہوگی، بلاول جم جم آوے جگ جگ آوے ، پھول نہیں پلکیں بچھائیں گے، مولانا فضل الرحمن موجودہ نہیں پانچ سال بعد کے دسمبر کی بات کررہے ہیں، نوازشریف جاسکتے ہیں تو بطور ملزم زرداری کو بھی علاج کے لیے باہر جانا چاہیے،مشرف کو کرپٹ اور غدار نہیں سمجھتا ،افراط زر بڑھا ہے، خسارہ کم ہوا ہے، پانچ بڑے اداروں نے حکومت پاکستان کی جانب سے معاشی استحکام کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا ہے ۔