• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیفنس میں ہوائی فائرنگ کے 2ملزمان حیدر آباد سے گرفتار

کراچی(صباح نیوز)کراچی کے علاقے ڈیفنس میں 3روز قبل گاڑی سے ہوائی فائرنگ کرنے کے الزام میں 2افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق دونوں افراد کو حیدر آباد سے گرفتار کیا گیا ہے، دونوں کی گرفتاری ویڈیو کی مدد سے عمل میں آئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ہوائی فائرنگ کے وقت استعمال کی گئی گاڑی حیدرآباد کے ایک شہری کے نام پر ہے، گرفتار ملزمان کو کراچی منتقل کیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ اتوار کو ڈیفنس کراچی میں بڑی اور قیمتی گاڑیوں کی ایک ریلی کے شرکاء کی پولیس سے غنڈہ گردی، ہوائی فائرنگ اور لاقانونیت کی ویڈیو گزشتہ دنوں سامنے آئی تھی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی جس کی مدد سے پولیس ملزمان تک پہنچی۔
تازہ ترین