مظفرگڑھ کے علاقے موضع علورڈ میں 5 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: پنجاب میں بچوں سے زیادتی کے 7 ملزمان گرفتار
مظفرگڑھ کی مقامی پولیس کے مطابق تحصیل کوٹ ادو کے علاقے موضع علورڈ میں بچی ٹافیاں لینےکے لیے قریبی دکان پر گئی تھی جہاں 15 سالہ لڑکے نے بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔
یہ بھی پڑھیے: بچوں سے زیادتی میں لاہور سرفہرست
بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کی شناخت 15 سالہ اسامہ نامی لڑکے سے ہوئی ہے جسے گرفتار کر لیا گیا ہے ۔
پولیس کے مطابق ملزم اسامہ کے خلاف تھانہ محمود کوٹ میں مقدمہ درجکر لیا گیا ہے جبکہ بچی کو طبی امداد کے بعد ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے لاہور روانہ کردیا ہے ۔