آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات27 ؍جمادی الاوّل 1441ھ 23؍جنوری 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

مہوش حیات مشرف کی حمایت میں بول پڑیں

سابق صدرجنرل (ر) پرویز مشرف کے حالیہ ویڈیو بیان کے بعد اداکارہ مہوش حیات نے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے ان کے موقف کی حمایت کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب ٹوئٹر پر مہوش حیات نے پرویز مشرف کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ’ ایک لمحے کیلئے سیاست کو ایک طرف رکھتے ہیں۔ یہ شخص ہمارا صدر تھا جس نے ہر مشکل وقت میں ہماری رہنمائی کی۔ ہم چاہے انہیں پسند کریں یا ان سے نفرت کریں مگر یہ اپنے دفاع میں بولنے کا حق رکھتے ہیں، کم از کم ہم انہیں یہ عزت تو دے سکتے ہیں۔


اداکارہ نےمزید کہا کہ کیا قانون جرم ثابت ہونے تک کسی بھی مجرم کو بے گناہ قرار نہیں دیتا۔‘

مہوش حیات کے اس ٹوئٹ پر مداحوں نے اپنا اپنا رد عمل دیا۔

ایک صارف نے اپنا رد عمل دیتے ہوئےسابق صدر آصف زرداری کی تصویر شیئر کی اور سوال اٹھایا کہ یہ بھی 5 سال صدر رہے ہیں، دونوں کے ساتھ ہمدردی کریں یا  کسی کو بھی معاف نہ کریں۔

اس صارف کا جواب دیتے ہوئے مہوش حیات نے لکھا کہ ’کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں، میں صرف یہ کہہ رہی ہوں کہ انہیں کم سے کم سنوائی کا ایک موقع دیا جائے۔‘

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں دبئی کے اسپتال میں زیرعلاج پرویزمشرف کا اپنے ویڈیو بیان میں کہنا تھا کہ عدالت میں میرے وکیل سلمان صفدر کو نہیں سنا جا رہا، ميری شنوائی نہيں ہو رہی۔

یہ بھی دیکھئے:سنگین غداری کیس بے بنیاد ہے، مشرف کا ویڈیو پیغام


اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ انصاف کا تقاضا پورا نہیں کیا جا رہا، ہمارے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے۔ کم از کم کمیشن کی بات سنی جائے، امید ہے کہ مجھے عدالت سے انصاف ملے گا۔ غداری کیس میرے خلاف بے بنیاد ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید