• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل پلیئرز ڈرافٹ کل لاہورمیں ہوں گے


پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کیلئے پلیئرز ڈرافٹ کل (جمعہ) لاہور میں ہوں گے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، پلاٹینم کیٹیگری میں پہلا کھلاڑی پک کرے گی۔

پلیئرز ڈرافٹ کی تقریب پاکستان کے پہلے اسپورٹس چینل جیو سوپر پر براہ راست نشر کی جائے گی۔

پاکستان سپر لیگ کا پانچواں ایڈیشن اگلے سال فروری۔مارچ میں ملک کے چار شہروں میں کھیلی جائے گا، جس کے لیے پلیئرز ڈرافٹ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہو گی، پلاٹینم کیٹیگری میں مجموعی طور پر سات کھلاڑیوں کا انتخاب ہو گا۔ سب سے پہلے کوئٹہ کی ٹیم کھلاڑی منتخب کرے گی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز دونوں کی نظریں جیسن رائے پر جمی ہیں، لاہور قلندرز کولن انگرام یا کرس لائن کو بھی پک کرسکتی ہے۔

پلاٹینم میں تیسری باری ملتان سلطانز، چوتھی باری اسلام آباد یونائیٹڈ اور پھر کراچی کنگز کی ہوگی۔ ڈائمنڈ کیٹیگری میں لاہور کے پاس ڈیوڈ ویزے، شاہین شاہ آفریدی اور عثمان شنواری پہلے ہی موجود ہیں اس کیٹیگری کے پہلے راؤنڈ میں پشاور زلمی پھر اسلام آباد یونائٹیڈ، کراچی کنگز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور آخر میں ملتان سلطانز کھلاڑی منتخب کریں گے۔

گولڈ کیٹیگری میں لاہور قلندرز ، ملتان سلطانز، اسلام آباد یونائیٹڈ، پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ایک، ایک جبکہ کراچی کنگز دو کھلاڑیوں کا انتخاب کرے گی، جس کے بعد سلور، ایمرجنگ اور سپلیمنٹری کیٹیگری میں کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا۔

پی ایس ایل پلیئرز ڈرافٹ کی تقریب پاکستان کا پہلا اسپورٹس چینل جیو سوپر براہ راست نشر کرے گا۔

تازہ ترین