• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

امریکی فوجی کی بھارتی ایئرچیف کی موجودگی میں فائرنگ، 2 ہلاک، فضائیہ سربراہ محفوظ رہے

امریکی فوجی کی بھارتی ایئرچیف کی موجودگی میں فائرنگ


کراچی (نیوزڈیسک)امریکی بحریہ کے ایک اہلکار نے ریاست ہوائی کے تاریخی فوجی اڈے ʼپرل ہاربر میں فائرنگ کر کے دو افراد کو ہلاک کر دیا ۔جب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا بھارتی فضائیہ کے سربراہ ’آر کے ایس بھدوریہ‘ اور چند بھارتی اہلکار بھی پرل ہاربر کے فوجی اڈے پر موجود تھے تاہم وہ سب محفوظ رہے۔ بھارتی ایئرچیف پیسیفیک ایئرفورس چیفس کانفرنس میں شرکت کے لیے ہوائی میں موجود ہیں اور علاقائی سیکورٹی سیکورٹی امور پر بات چیت کےلیے پرل ہاربر کا دورہ کررہے تھے۔ بعد ازاں بندوق بردار شخص نے خود کو بھی گولی مار لی۔برطانوی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ بدھ کی شب اُس وقت پیش آیا جب امریکی نیوی کی وردی میں ملبوس شخص نے پرل ہاربر میں اچانک فائرنگ شروع کر دی۔فوجی حکام کے مطابق بندوق بردار شخص نے لوگوں پر فائرنگ کے بعد خود کو بھی گولی مار کر ہلاک کر لیا۔ واقعے میں تین افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے۔البتہ حکام نے واقعے میں ہلاک ہونے والوں اور امریکی بحریہ کے اہلکار کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے۔ریجنل کمانڈر ایڈمرل رابرٹ چیڈوک نے دو سویلین کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حملہ آور امریکی بحریہ کا اہلکار ہے جو اپنی ہی فائرنگ سے خود بھی ہلاک ہو گیا ہے۔

تازہ ترین