• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی ڈی ایس تھرڈ پروفیشنل کے امتحانات کےنتائج کااعلان

لاہور(خصوصی نمائندہ)یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے بی ڈی ایس تھرڈ پروفیشنل سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔14ڈینٹل کالجوں کے 750 طلبہ نے امتحان میں شرکت کی۔ جن میں سے 666 پاس جبکہ83 فیل قرار پائے۔ کامیابی کی مجموعی شرح 88.92 فیصد رہی۔ پہلی پوزیشن اختر سعید میڈیکل کالج لاہور کی آمنہ انجم نے792/900 نمبر لیکر حاصل کی۔
تازہ ترین