• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیشہ وارانہ استعداد میں اضافہ محکمہ صحت کے ملازمین کی تربیت شروع

پشاور (خصوصی نامہ نگار) خیبر میڈ یکل یونیورسٹی (کے ایم یو)پشاورفیکلٹی آف پبلک ہیلتھ کے زیر اہتمام جی آئی زیڈ کے اشتراک سے ضم قبائلی اضلاع کے محکمہ صحت کے ملازمین کی استعداد کا ر میں اضا فے کے لئے عملی تر بیت کا آغاز کر دیا گیا ، مختلف درجا ت کے ملازمین کو ہیلتھ پلاننگ، مینجمنٹ اور بجٹنگ کی عملی تر بیت دی جارہی ہے ۔ افتتا حی تقر یب سے ڈین پبلک ہیلتھ پروفیسر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تر بیتی پروگرام کے ذریعے ضم قبا ئلی اضلاع کے محکمہ صحت کے ملازمین کو نظام صحت کے جدید رحجا نا ت سے روشناس کر انا ہے ،نہ صر ف ملازمین کی پیشہ ورانہ استعداد میں اضا فہ ہو گا بلکہ اس کا فا ئدہ بہتر طبی خد ما ت کی دستیا بی کی صو رت میں بھی سا منے آئے گا۔ جی آئی زیڈ کے ٹیکنیکل ایڈوائزر ڈاکٹر حسن محمو د خان نے کہا کہ ان دونوں اداروں کے تعاون سے قبا ئلی اضلاع کے محکمہ صحت کے ملازمین کو منصو بہ بندی، مینجمنٹ اور بجٹنگ کے شعبوں میں اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتیں بڑھا نے کے مو اقع دستیاب ہوں گے۔ وائس چا نسلر ڈاکٹر ارشد جاوید نے کہا کہ مغر بی دنیا کی ترقی کے پیچھے اعلیٰ تعلیم و تحقیق اور ریا ستی ادروں کے درمیان قریبی روبط اور اشتراک عمل کا رفر ما ہے ہما رے ہا ں اس حو الے سے فقدان پا یا جا تا ہے، ملازمین کی استعدادکار میں اضا فے کاپروگرام دورس نتا ئج کا حا مل ثا بت ہو گا امید ہے اس سلسلے کو مزید کا رآمد اور مو ثر بنا یا جا ئے گا۔ تقر یب سے ضم اضلاع کے محکمہ صحت کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شا ہ فیصل خانزادہ، اور کے ایم یو کے رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر محمد سیلم گنڈاپور نے بھی خطاب کیا۔
تازہ ترین