• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا وآخرت کی کامیابی دین اسلام کی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے میں ہے‘ سعید انور

پشاور(خصوصی نامہ نگار)سابق ٹیسٹ کرکٹر سعید انور، جو ان دنوں تبلیغی دورے پر پشاور آئے ہوئے ہیں، نے سرحد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی پشاور کا دورہ اور طلبہ سے خطا ب کیا۔ انہوں نےطلبہ کو دین اسلام کی تعلیمات پر عمل کرنے کی تلقین کی اور کہا کہ دنیا وآخرت کی کامیابی دین اسلام کی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے میں ہے جن لوگوں نے دین کے راستے کو اپنایاوہ کامیاب ہیں طلبہ دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم بھی حاصل کریں ۔
تازہ ترین