• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم کی ضمانت کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست


قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کی ضمانت کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔

لاہور ہائی کورٹ نے مریم نواز کو 31 اکتوبر 2019ء کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

نیب نے اپنی درخواست میں مؤ قف اپنایا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے ریکارڈ کو درست انداز میں نہیں دیکھا جس کے نتیجے میں انصاف کا قتل ہوا۔

نیب کا درخواست میں کہنا ہے کہ لاہور لائی کورٹ کے فیصلے سے پراسیکیوشن کا کیس بھی متاثر ہوا ہے، ضمانت بعد از گرفتاری کی رعایت واپس لے کر فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

نیب کا اپنی درخواست میں مزید کہنا ہے کہ ہائی کورٹ نے سپریم کورٹ کے احکامات کے برخلاف فیصلہ دیا، ہائی کورٹ نے ضمانت کے کیس میں شواہد پر آبزرویشنز دیں۔

یہ بھی پڑھیئے: مریم نواز کی درخواستِ ضمانت منظور

نیب نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ مریم نواز 2008ء میں چوہدری شوگر مل کی 47 فیصد شیئرز کے ساتھ سب سے بڑی شیئر ہولڈر رہیں، لاہور ہائی کورٹ سے ان کی ضمانت کے بعد اہم قانونی سوالات پیدا ہوگئے ہیں۔

نیب نے عدالتِ عظمیٰ سے اپیل کی ہے کہ ہائی کورٹ کی آبزرویشنز سے ٹرائل متاثر ہونے کا خدشہ ہے، سپریم کورٹ لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔

تازہ ترین