• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا میں پاکستان کی شکست کے ذمہ دار مصباح الحق ہیں، محسن خان

آسٹریلیا میں پاکستان کی شکست کے ذمہ دار مصباح الحق ہیں، محسن خان


سابق ٹیسٹ کرکٹر محسن حسن خان نے کہا ہے کہ دورہ آسٹریلیا میں پاکستان ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کے ذمہ دار کوچ مصباح الحق ہیں۔

کراچی پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے محسن حسن خان نے کہا کہ بولنگ کوچ وقار یونس کو چار مرتبہ ناکامی کی وجہ سے ہٹایا گیا پھر انہیں بولنگ کوچ بنادیا گیا، وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا ’’رائٹ مین رائٹ جاب‘‘ یہ دعویٰ کہاں گیا؟

یہ بھی پڑھیے: ایڈیلیڈ میں پاکستان کو اننگز اور 48 رنز سے شکست

پاکستان کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کے دورے کے بعد وطن واپس پہنچ چکی ہے، قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی نے لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران ٹیم کی پرفارمنس کو غیر معیاری قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس پرفارمنس کی کوئی معافی نہیں ، ہم نے اس طرح پرفارم ہی نہیں کیا جیسا سوچا تھا۔

اظہر علی نے کہا کہ دورہ آسٹریلیا میں بابر اعظم اور رضوان کی بیٹنگ اور نوجوان بولرز کی بولنگ ایک مثبت اشارہ ہے۔

یہ بھی پڑھیے: اظہر علی کا تینوں شعبوں میں ناکامی کا اعتراف

سری لنکا کے دورہ پاکستان کے حوالے سے اظہر علی کا کہنا تھا کہ سارے ہی کھلاڑی پہلی بار یہاں کھیلیں گے، ہمیں سوچ سمجھ کر یہاں اچھا کھیلنا ہوگا۔

کپتانی کے بارے میں پوچھے گئےسوال پر اظہر علی نے کہا کہ وہ ٹیم میں ہوں یا نہ ہوں یہ سوچتے نہیں ،بحیثیت پلیئر میرا کام اچھا اور پلان کے مطابق کھیلنا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: آسٹریلیا نے پاکستان کو پہلا ٹیسٹ ہرا دیا

پاکستان کو آسٹریلیا کے کیخلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا تھا، برسبین ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو اننگز اور پانچ رنز جبکہ ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں اننگز اور 48 رنز سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔

تازہ ترین