• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر: پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی، 3ملزمان گرفتار

سکھر (بیورو رپورٹ) پولیس نے جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی کرکے 3ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان گھر پر حملے اور خواتین کو ہراساں کرنے کے مقدمے میں مطلوب تھے۔ ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں کے مطابق تھانہ تماچانی کی حدود میں پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر کارروائی کی اور 3ملزمان جن کی شناخت اللہ بخش، معشوق اور راجہ کے نام سے ہوئی ہے کو گرفتار کرلیا، ملزمان گھر پر حملے اور خواتین کو ہراساں کرنے کے مقدمات میں مطلوب تھے، جن سے تفتیش کی جارہی ہے۔

تازہ ترین