• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

قومی کرکٹ میں بھی احتساب شروع کرنے کا مطالبہ

کرکٹ میں بھی احتساب کیا جائے، محسن خان کی وزیر اعظم  سے اپیل


کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ وچیف سلیکٹر محسن حسن خان نے وزیر اعظم عمران خان سے اپیل کی ہے کہ قومی کرکٹ میں بھی احتساب شروع کیا جائے، مصباح الحق کو تین ذمے داریاں دینا ناکام ثابت ہوا۔ وہ جمعے کو کراچی پریس کلب میں میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو درست سمت میں چلایا جائے، مصباح کو کوچنگ کا کوئی تجربہ نہیں، وقار یونس کو ایک مرتبہ پھر بولنگ کوچ بنا دیا گیا جبکہ ان کو تین مرتبہ پہلے ذمہ داری سے الگ کیا جاچکا، تین سالہ معاہدے کا کوئی جواز نہیں بنتا، آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اور پھر ٹیسٹ سیریز میں عبرتناک شکست کی وجہ گیم پلان نہ ہونا تھا۔ سرفراز احمد کو ٹیسٹ کپتان بنانا ہی غلط تھا، اب سرفراز کو تینوں فارمیٹس سے الگ کرکے زیادتی کی گئی، وہ ایک باصلاحیت کھلاڑی ہے، سری لنکا کی ٹیم کا دورہ پاکستان اہمیت کا حامل ہے ، بہتر نتائج کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم میں تبدیلیاں ضروری ہیں۔ بطور وزیراعظم پاکستان عمران خان کیلیے نیک خواہشات ہیں لیکن عمران خان بطور سرپرست اعلی کرکٹ میں احتساب نہیں کرسکے، عمران خان نے ہمیشہ میرٹ اور حق کی بات کی۔

تازہ ترین