لاہور(نمائندہ جنگ)صدر پاکستان نے جسٹس مامون رشید شیخ کو نیا چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مقرر کرنے کی منظوری دیدی۔صدر پاکستان کی منظوری کےبعد وزارت قانون نےلاہور ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس مامون رشید شیخ کی تقرری کا نوٹفکیشن جاری کردیا۔نئے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مامون رشید شیخ یکم جنوری کوعہدے کا حلف اٹھائیں گے۔