• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی اردو میلہ، انور مسعود نے قہقہوں کا طوفان برپا کردیا

انور مسعود اردو کانفرنس میں بات کرتے ہوئے


اردو دنیا کے ممتاز مزاحیہ شاعر انور مسعود نے قہقہوں کا طوفان برپا کرکے عالمی اردو میلہ لوٹ لیا۔

کراچی میں جاری عالمی اردو میلے میں ممتاز شاعر انور مسعود نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پنجابی میری مادری زبان ہے جبکہ اردو میرے بچوں کی مادری زبان ہے مگر مجھے فارسی سے عشق رہا۔

یہ بھی پڑھیے: عالمی اُردو کانفرنس: کشور ناہید کے ساتھ ایک شام

انہوں نے کہا کہ جب بھی عالمی اردو کانفرنس میں شریک ہوتا ہوں دل خوش ہو جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے:عالمی اُردو میلہ، دوسرے دن کا پہلا اجلاس شعروسخن کے نام

انور مسعود نے اپنا مزاحیہ کلام پیش کیا تو پنڈال تالیوں سے گونج اٹھا۔

مداحوں نے ان سے فرمائش کرکے ان کی مشہور مزاحیہ شاعری بھی سنی۔

تازہ ترین