• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ساؤتھ ایشین گیمز ، پاکستانی ایتھلیٹ نے تاریخ رقم کردی

ساؤتھ ایشین گیمز ، پاکستانی ایتھلیٹ نے تاریخ رقم کردی


پاکستان کےمحمد ارشد ندیم نے نئی تاریخ رقم کرتے ہوئےساؤتھ ایشین گیمز میں گولڈ میڈل جیت کر براہ راست ٹوکیو اولمپکس کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

ارشد ندیم نے نا صرف 86اشاریہ 29میٹر دور تھرو کرکے ساؤتھ ایشین گیمز میں گولڈ میڈل جیتا بلکہ ٹوکیو اولمپکس کیلئے بھی کوالیفائی کرلیا۔

پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر اکرم ساہی کا کہنا ہے کہ ارشد پہلے پاکستانی ایتھلیٹ ہیں جنہوں نے اولمپکس گیمز کے ایٹھلیٹکس ایونٹ میں براہ راست کوالیفائی کیا ۔

انہوں نے سیف گیمز اور نیشنل گیمز کا بھی ریکارڈ بنا ڈالا ، ارشد ندیم کے گولڈ میڈل کے ساتھ پاکستان کے ساؤتھ ایشین گیمز میں گولڈ میڈل کی تعداد 21ہوگئی ۔

ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ اچھی تیاری کا موقع ملا تو وہ اولمپکس میں پاکستان کیلئے میڈل لاسکتے ہیں ۔

تازہ ترین