• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی نژاد امریکی صحافی امریکا میں تاریخ رقم کرنے کیلئے تیار

پاکستانی نژاد امریکی صحافی امریکا میں تاریخ رقم کرنے کیلئے تیار


پاکستانی نژاد امریکی صحافی آمنہ نواز کو امریکا کے صدارتی امیدوار بننے کے ڈیموکریٹ کے خواہشمندوں کا مباحثہ ماڈریٹ کرنے کے لیے منتخب کرلیا گیا۔

آمنہ نواز جنوبی ایشیا سے تعلق رکھنے والی پہلی امریکی ہیں جو صدارتی مباحثہ ماڈریٹ کرکے تاریخ رقم کریں گی۔

مذکورہ مباحثہ 19 دسمبر کو کیلی فورنیا میں ہوگا۔

مباحثہ ماڈریٹ کرنے والے شخص کا کام کسی بھی بحث یا بات چیت میں ایک غیر جانب دار شریک کے طور پر ہوتا ہے۔ 

مباحثہ ماڈریٹر دیگر شریک افراد کو بات چیت کے دوران مقررہ وقت تک محدود رکھتا ہے اور انہیں بحث کے دوران موضوع سے باہر جانے سے روکنے کی کوشش کرتا ہے۔

علاوہ ازیں مباحثہ ماڑدیٹ کرنے والا شخص بات چیت کی رفتار کو جاری رکھنے کی غرض سے مباحثے کے شرکاء سے ان کے دلائل کو تیار کرنے کے لیے سوال بھی کرتا ہے۔

40 سالہ آمنہ نواز امریکی ٹی وی پی بی ایس سے وابستہ ہیں اور وہ پاکستان، افغانستان، شام اور ترکی میں رپورٹنگ کرچکی ہیں۔

آمنہ نواز کو سیاست، امورخارجہ، تعلیم، ماحول، کلچر اور اسپورٹس میں رپورٹنگ کاتجربہ ہے۔

علاوہ ازیں وہ شمالی وزیرستان کا دورہ کرنیوالی پہلی غیر ملکی صحافی بھی تھیں۔

آمنہ نے ملالہ پر حملہ، اسامہ بن لادن کے کمپاؤنڈ پر امریکی کارروائی بھی کور کی تھی۔

آمنہ نواز ماضی میں سرکاری ٹی وی سے وابستہ صحافی شجاع نواز کی صاحبزادی ہیں جو امریکی ریاست  ورجینیا میں پیدا ہوئیں۔

صحافت میں غیرمعمولی کوریج پر آمنہ نواز کو ایمی ایوارڈ سے بھی نوازا جاچکا ہے۔

تازہ ترین