اسلام آباد (بلال عباسی) سال 2013کے بعد سے ملک بھر میں سگریٹ کی فروخت میں کمی آرہی تھی ۔ 2018ء میں قیمت میں 18فیصد کمی سے سگریٹ کی فروخت میں33فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ماہرین کے مطابق سیگریٹ کی قیمت میں 10فیصد اضافہ کرنے سے ملک بھر میں کی جانے والی سیگریٹ نوشی میں 11 فیصد کمی واقع ہو گی جس سے صارفین کو سالانہ 16 ارب روپے کی بچت ہو سکتی ہے۔ جمعہ کو سوشل پالیسی اینڈ ڈیویلپمنٹ سینٹر نے سیگریٹ نوشی کے حوالے سے اعداد و شمار پر مشتمل رپورٹ کا اجراء کیا۔ اس موقع پر ماہرین معاشیات نے کہا کہ سیگریٹ کی قیمت میں 10 فیصد کمی کرنے سے ملک بھر میں کی جانے والی سیگریٹ نوشی میں 11 فیصد کمی واقع ہو گی جس سے سالانہ 16 ارب روپے کی بچت ہو سکتی ہے۔ ماہرین کے مطابق 16 ارب کی بچت سے ملکی معیشت کو 40 ارب کا فائدہ ہو سکتا ہے۔