• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق ڈی ایس پی سمیت 6افراد پر مقدمہ درج

لاہور(کرائم رپورٹر سے)تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں تاجر کو گن پوائنٹ پر اغواء کرنے کی کوشش پر پولیس نے سابق ڈی ایس پی کفایت اللہ اور اسکے بیٹے حسن سمیت چھ افراد پر اغوا ءکا مقدمہ درج کرلیا کوپر روڈ کے دو تاجر مجاہد منیر اور فیصل لطیف اپنی دکان بند کر کے واپس آنے لگے تو راستے میں ڈالے پر سوار کفایت اللہ اس کے بیٹے اور دیگر نامعلوم افراد نے ن پوائنٹ پر فیصل لطیف کو بٹھا لیا تاہم اس دوران ان کے پارٹنر اور برادر نسبتی مجاہد شیخ نے چلانا شروع کردیا جس پر دیگر لوگ اکٹھے ہوگئے تو ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔
تازہ ترین