• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایمرجنسی وارڈ میں مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جائے: ڈی سی او گجرات

گجرات (نمائندہ جنگ) ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ نے ہدایت کی ہے کہ ایمرجنسی وارڈ میں مریضوں کو سو فیصد مفت ادویات کی فراہمی،نیورو سرجری وارڈ میں خدمات کو بہتر بنانے کے لئے درکار وسائل کی دستیابی یقینی بنائی جائے، ہسپتال کے ڈرگ سٹور کی تزئین نو کرکے ادویات کا ریکارڈ کمپوٹرائز کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں مریضوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے ہفتہ وار اجلاس سے خطاب اور ڈرگ سٹور کے معائنہ کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔
تازہ ترین