آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل2؍جمادی الثانی 1441ھ 28؍جنوری 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

اردو ادب کے معروف شاعر ناصر کاظمی


اردو ادب کے معروف شاعر ناصر کاظمی کے مداح آج ان کا 94 واں یومِ پیدائش منا رہے ہیں۔

ناصر کاظمی 8 دسمبر 1925ء کو بھارتی ریاست ہریانہ کے ضلع انبالہ میں پیدا ہوئے، 1954ء میں ان کا پہلا شعری مجموعہ برگِ نے شائع ہوا جس نے شائع ہوتے ہی انہیں اردو غزل کے صف اوّل کے شعراء میں لاکھڑا کیا۔

ناصر کاظمی غزل کو زندگی بنا کر اسی کی دھن میں دن رات مست رہے، ناصر نے غزل کی تجدید کی اور اپنی جیتی جاگتی شاعری سے غزل کا وقار بحال کیا جن میں میڈیم نور جہاں کی آواز میں گائی ہوئی غزل ”دل دھڑکنے کا سبب یاد آیا“ شامل ہیں۔

انہوں نے میر کی پیروی کرتے ہوئے ذاتی غموں کو شعروں میں سمویا لیکن ان کا اظہارِ غم پورے عہد کا عکاس بن گیا۔

ناصر کے اظہار میں شدت اور کرختگی نہیں بلکہ احساس کی ایک دھیمی جھلک ہے جو روح میں اترتی محسوس ہوتی ہے اور جب ان کے اشعار سُر اور تال کے ساتھ مل کر سماعتوں تک پہنچتے ہیں تو ایک خوش گوار احساس دلوں میں ہلکورے لیتا ہے۔

ناصر کاظمی 2 مارچ 2 197ء کو لاہور میں وفات پاگئے اور مومن پورہ کے قبرستان میں آسودہ خاک ہیں، ان کی لوح مزار پر انہی کا یہ شعر تحریر ہے۔

دائم آباد رہے گی دنیا

ہم نہ ہوں گے کوئی ہم سا ہوگا

انٹرٹینمنٹ سے مزید