• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ پنجاب کا اورنج لائن کے ٹرائل میں نہ جانے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب کا اورنج لائن کے ٹرائل میں نہ جانے کا فیصلہ


وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار لاہور میں 10 تاریخ کو شیڈول اورنج لائن میٹرو کے ٹرائل کی تقریب میں شریک نہیں ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے اورنج لائن میٹرو کی تقریب میں شرکت نہ کرنے کافیصلہ کرلیا ہے۔

حکومت پنجاب کے ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ پنجاب کابینہ کے اجلاس اور دیگر مصروفیات کے باعث کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کی زیرصدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس 10 دسمبر کو دن گیارہ بجے طلب کیا گیا ہے۔

اہلِ لاہور کے لیے بڑی خوشخبری کا وقت آگیا، اورنج لائن میٹرو ٹرین 10 دسمبر سے آزمائشی سفر شروع کرنے جارہی ہے۔

اس سے قبل 6 دسمبر کو وزیراعلیٰ پنجاب نے میٹرو ٹرین کے آزمائشی سفر کی تقریب میں شرکت کا اعلان کیا تھا اور انہوں نے ڈیرہ گجراں سے علی پور تک ٹرین میں سفر بھی کرنا تھا۔

دوسری جانب اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) نے اونج لائن میٹرو ٹرین کے تمام روٹس پر جشن منانے کا فیصلہ کر رکھا ہے۔

اس حوالے سے ن لیگ آزمائشی ٹرائل کے موقع پر میٹرو ٹرین کے تما م اسٹیشنز پر تقریبات منعقد کرے گی۔

تما م اسٹیشنز پر منعقدہ تقریبات میں شرکت کیلئےمسلم لیگ (ن) کے ارکان اسمبلی اور کارکنان کو دن 11 بجے پہنچنے کی کال دی گئی ہے۔

تازہ ترین